Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ سلمان کی دعوت پر ترک صدر سعودی عرب کا دورہ کریں گے

ترک صدر رجب طیب اردگان شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2022 03:03pm
فوٹو ــــ ٹی آر ٹی اردو
فوٹو ــــ ٹی آر ٹی اردو

صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ترک صدر طیب اردگان شاہ سلمان کی دعوت پر تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ دو روزہ دورے کے دوران ملاقاتوں میں سعودی عرب کے ساتھ ترکی کے تعلقات کے ساتھ ساتھ تعاون بڑھانے پر بھی بات کریں گے۔

دریں اثنا تجزیہ کاروں اور حکام کا کہنا ہے کہ سعودی فنڈنگ ​​سے ترکی کی کمزور معیشت کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔

یاد رہے کہ سنہ 2018 میں استنبول میں سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔

تاہم ترک صدر نے سعودی حکومت کی "اعلیٰ ترین حکام" پر یہ احکامات دینے کا الزام لگایا تھا لیکن ترکی نے اس کے بعد سے اپنا لہجہ نرم کر دیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Turkey

مشرق وسطیٰ

jamal khashoggi

Saudi Arab

Erdogan