Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جامعہ کراچی خودکش دھماکے میں جاں بحق ڈرائیور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

وین ڈرائیور خالد نواز کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کرفقیرا گوٹھ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2022 03:21pm
فوٹو اے ایف پی
فوٹو اے ایف پی

جامعہ کراچی خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور خالد نواز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

آج نیوز کے مطابق دہشت گردوں نے جہاں ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا وہیں ایک مزدور کے اہل خانہ سے ان کے سروں کا سایہ چھین لیا۔

وین ڈرائیور خالد نواز کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کرفقیرا گوٹھ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

خالد نواز کی بیوہ بھی اپنے شوہرکے اس دنیا کے رخصت ہونے پر اپنے ہوش کھو بیٹھی ہیں جبکہ گھر والوں نے انصاف کی اپیل کی ہے۔

خالد نواز کے دنیا سے جانے کے بعد اس کی 4 بیٹیاں اور2 بیٹے یتیم ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ خالد نواز کی میت کو پاکستانی پرچم میں اعزاز کے ساتھ لپیٹ کر ان کی وہائش گاہ لے جایا گیا۔

تاہم ان کی نمازہ جنازہ فقیرا گوٹھ جمال مسجد میں ادا کی گئی۔

china

university of karachi

KU Blast