Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی وزیراعظم کا شہباز شریف کو خط، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط جاری کرتے ہوئے انہیں وزیر اعظم منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے، ترجمان دفترخارجہ
شائع 28 اپريل 2022 11:40am

اسلام آباد:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھا اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط جاری کرتے ہوئے انہیں وزیر اعظم منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان عوام کی سطح پر مضبوط تعلقات ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے خط میں اپنے 2016ء کے دورۂ پاکستان کویادکیاہےکہ اُس دورے میں لڑکیوں کی تعلیم، صحت، معاشی اور تجارتی تعلقات سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق خط میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے قیامِ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے وزیرِ اعظم شہبازشریف سے جلد ملاقات کی امید کا اظہار بھی کیا ہے۔

اسلام آباد

Boris Johnson

Letter

PM Shehbaz Sharif