Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزادی اظہار رائے پر کسی قسم کی قدغن کے حق میں نہیں: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز...
شائع 27 اپريل 2022 03:44pm

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے فیک نیوز چلائی گئی ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس میں مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ آزادی اظہار رائے پر کسی قسم کی قدغن کے حق میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب نہ کوئی چینل بند ہوگا، نہ کوئی پروگرام اور نہ ہی کوئی اخبار تاہم ملک میں فیک نیوز کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے فیک نیوز چلائی گئیں، شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب بھی اپنے تمام بیرونی دوروں کے اخراجات خود برداشت کئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب بھی ذاتی خرچ پر ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ہمراہ جو لوگ جائیں گے وہ بھی ذاتی خرچے پر جا رہے ہیں۔

Maryam Aurangzeb

Federal Information Minister