Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایوان صدر میں پُروقار تقریب، بلاول نے وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو وزیرخارجہ کے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2022 03:15pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں ڈاکٹر عارف علوی نے پی پی چیئرمین سے وزارت خارجہ کا حلف لیا۔

اس سے قبل ، بلاول بھٹو زرداری نے تصدیق کی تھی کہ وہ (آج) بدھ کو وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ میں حلف اٹھاؤں گا اور خود مخلوط حکومت کا حصہ بنوں گا۔

بلاول نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ انہیں کون سا قلمدان ملنے والا ہے لیکن اشارہ دیا کہ وہ وزارت خارجہ کا چارج سنبھالیں گے۔

اسلام آباد

PPP

Bilawal Bhutto Zardari