Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

مہنگائی میں اضافے کا خدشہ، کائبور 13سال کی بلند سطح پر پہنچ گیا

بینکوں کی آپس کی لین دین میں شرح سود کا کو جس پیمانے پر دیکھتے ہیں، وہ کائبور کہلاتا ہے۔
شائع 27 اپريل 2022 03:05pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

مہنگائی میں مزید اضافے کے خدشات پر کائبور 13سال کی بلند سطح چودہ اعشاریہ ایک صفر فیصد پر پہنچ گیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی مخلوط حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی واپس لینے پر غور کر رہی ہے، جس سے مہنگائی کی شرح 14 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

تاہم ہمیں جان لینا ضروری ہے کہ بینکوں کی آپس میں رقم کی لین دین میں شرح سود کو جس پیمانے پر دیکھتے ہیں، وہ کائبور کہلاتا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی انٹربینک آف ریٹ 6 ماہ کی شرح چودہ اعشاریہ دس فیصد پر جا پہنچی، جو 19 فروری سنہ 2009 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

تاہم یکم جنوری سے اب تک 6 ماہ کے کائبور میں مجموعی طور پر 264 بیسز پوائنٹس اضافہ ہوا جبکہ یکم جولائی سنہ 2001 سے اب تک کائبور میں 641 بیسز پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم ہونے کے بعد افراط زر 13سے 14 فیصد تک پہنچ سکتا ہے، جو مارچ میں بارہ اعشاریہ سات فیصد تھا۔

تاہم کمرشل بینکوں کے قرضے کی شرح عام طور پرملک میں موجودہ یا متوقع افراط زر کی شرح سے زیادہ رہتی ہے۔

pakistan ecomony

Inflation