Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی یونیورسٹی دھماکہ: سکیورٹی لیپس ہوا تو سخت کارروائی کریں گے: اسماعیل راہو

صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ چینی اساتذہ کی نقل...
شائع 27 اپريل 2022 01:47pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

کراچی: صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ چینی اساتذہ کی نقل وحرکت محدود رہتی تھی، چینی اساتذہ کو فُول پروف سیکورٹی دی تھی، چینی ڈائریکٹر کو اساتذہ کی نقل و حرکت محدود بنانے کے لئے بھی خط لکھا گیا تھا۔

کراچی یونیورسٹی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ رینجرز کے اہلکار سکیورٹی پر معمور تھے ، جن میں سے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں 42 ہزار سے زائد طلبہ ہیں جبکہ 3 ہزارسے زائد اساتذہ ہیں جن میں 8 چینی اساتذہ بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر جامعہ کے سطح پر سیکیورٹی لیپس ہوا تو سخت کارروائی کریں گے۔

karachi universtiy

sindh minister