Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے کمیٹی کو مقرر کیا گیا ہے, ایس ایس پی ایسٹ ،ایس ایس پی ملیر اور ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل بھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔
شائع 27 اپريل 2022 01:18pm

کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے کی تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے کمیٹی کو مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق،ایس ایس پی ایسٹ ،ایس ایس پی ملیر اورایس ایس پی اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل بھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔

کمیٹی تحقیقات سےحکام بالا کو آگاہ کرے گی جکہ یونیورسٹی اور اطراف میں شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

karachi

Notification

sucide blast

university of karachi