اسٹیٹ بینک نے خلاف ورزیوں پر 4 بینکوں کو 10 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران مختلف ریگولیٹری قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چار بڑے بینکوں پر 108.93 ملین روپے کے جرمانے عائد کردیے ہیں۔
ان بینکوں میں البرکا بینک (پاکستان) لمیٹڈ کو بینکنگ واچ ڈاگ کی تازہ ترین کارروائی میں (اینٹی منی لانڈرنگ/دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر 40.901 ملین روپے کا سب سے زیادہ جرمانہ عائد کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق عسکری بینک لمیٹڈ کو 38.501 ملین روپے کا جرمانہ کیا گیا، جس میں اپنے کسٹمر/کسٹمر ڈیو ڈیلیجنس اثاثہ کے معیار اور عام بینکنگ آپریشنز سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا۔
نیشنل بینک کو اثاثوں کے معیار سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر 19.26 ملین روپے جرمانہ کیا گیا۔
یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کو بھی 10.26 ملین روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور اسے ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزی پر اندرونی انکوائری کرنے اور مجرم اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں ریگولیٹری ہدایات کی تعمیل میں کمیوں پر مبنی ہیں اور اداروں کی مالی صحت پر کوئی اثر نہیں کرتی ہیں۔
Comments are closed on this story.