Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آنگ سان سوچی: میانمار کی سابق رہنما کو بدعنوانی کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

فوج کے زیر اقتدار میانمار کی ایک عدالت نے سابق رہنما آنگ سان ...
شائع 27 اپريل 2022 12:29pm
Photo: REUTERS
Photo: REUTERS

فوج کے زیر اقتدار میانمار کی ایک عدالت نے سابق رہنما آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کا مجرم قرار دے دیا۔

آنگ سان سوچی فوجی بغاوت کے بعد فروری 2021 سے گھر میں نظر بند ہیں۔

نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی پر ووٹروں کی دھوکہ دہی سمیت متعدد مجرمانہ جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

جبکہ وہ تمام الزامات کی تردید کرتی ہے اور انسانی حقوق کے گروپوں نے عدالتی ٹرائلز کی مذمت کی ہے۔

دارالحکومت نی پی تو میں بند کمرے میں ہونے والی سماعتوں کو عوام اور میڈیا کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

آنگ سان سوچی کئ تازہ ترین سزا کے بعد ان کی کل قید کی سزا کو 11 سال کی ہوگئی ہے۔

دسمبر میں انہیں فوج کے خلاف اختلاف رائے پیدا کرنے اور صحت عامہ کے کووِڈ کے قوانین کو توڑنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے 10 دیگر الزامات کا بھی سامنا ہے۔

Myanmar

Aung San Suu Kyi

myanmar coup