Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیر خارجہ حلف برداری آج متوقع

بلاول بھٹو زرداری آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب دوپہر 2 بجے ایوان صدر میں ہوگی جہاں صدر عارف علوی ایوان صدر ان سے حلف لیں گے۔
شائع 27 اپريل 2022 10:00am

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیر خارجہ حلف برداری کی تقریب آج متوقع ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیں گے ۔

ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب دوپہر 2بجے ایوان صدر میں ہوگی، صدر عارف علوی ایوان صدر میں بلاول بھٹوزرداری سے حلف لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے آئندہ وزیرخارجہ ہوں گے جو کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جگہ لیں گے۔

خیال رہے کہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد 34 رکنی وفاقی کابینہ کا قیام ایک بار پھر کیا گیا ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، پی این پی، جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں۔

foreign minister

اسلام آباد

takes oath

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari