Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک پر امپورٹڈ حکومت مسلط ہے، آدھی کابینہ ضمانت پر ہے: عمران خان

پشاور: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک پرامپورٹڈ حکومت...
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2022 04:54pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پشاور: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک پرامپورٹڈ حکومت مسلط ہے، آدھی کابینہ ضمانت پر ہے، بڑے ڈاکو مسلط ہوگئے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ30 سال سے ملک میں چوری کررہےہیں، ملک سےپیسہ چوری کرکےباہرمحلات بنائے،ان کا پیسہ،بچے اور جائیدادیں ملک سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کویکجاہوکران کامقابلہ کرناہوگا، کارکنان کو گلی گلی جاکرلوگوں کوتیارکرناہے، اپنی قوم کو اسلام آباد لےکرآؤنگا۔

عمران خان نے کہا کہ امریکانےسازش کےتحت ان کوحکومت میں بیٹھایاہے، ہم اللہ کےسوا کسی کےسامنےنہیں جھکیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرصادق، میرجعفرنےامریکی سازش میں ساتھ دیا، لوٹوں کےحلقوں میں جانےکامنتظر ہوں، نورعالم کےحلقےمیں آنےاور ووٹ مانگنے کا انتظار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت پر کوئی کرپشن کاالزام نہیں، ہماری حکومت کو سازش کےتحت ہٹایاگیا، پاکستان آج بھی دنیا کا سستا ترین ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نےنام ای سی ایل سےنکال لیے، اب یہ لوگ اپنےکیسزختم کروائیں گے، نیب اورایف بی آرکو تباہ کردیا جائے گا۔

imran khan

Imran Khan Today