Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیبلشمنٹ متحد ہو کر بھی الیکشن نہیں روک سکتی: شیخ رشید

اسلام آباد: رہنما عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چور، ڈاکو...
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2022 04:53pm

اسلام آباد: رہنما عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چور، ڈاکو مکہ مدینہ جارہے ہیں، ڈھائی سو افراد نے ایک ساتھ ای سی ایل سےنام نکلوایا ہے۔

اسلام آباد میں شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مکہ مدینہ میں بھی لوگ انہیں چورکھیں گے، اسٹیبلشمنٹ متحد ہوکربھی الیکشن نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، ہماری پوزیشن اچھی نہیں تھی، ان کی وجہ سے اچھی ہوگئی۔

جبکہ شبلی فراز نے کہا کہ راستے بند کئے گئے،کارکنوں کو روکا گیا، ایک گھنٹےکےنوٹس پرکارکن جمع ہوئے، امپورٹڈ حکومت عوام کو نہیں روک سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اخلاقی جواز نہیں رکھتی، یہ بادشاہت کا دور واپس لاناچاہتے ہیں ۔

islambad

Sheikh Rasheed Media Talk