Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ

وزارت بین الصوبائی رابطہ سے منصوبہ مکمل کرنے کیلئے بریفنگ لی جائے گی، وفاقی وزیر احسن اقبال بھی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ لیں گے، ذرائع
شائع 26 اپريل 2022 01:57pm

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے کادوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ سے منصوبہ مکمل کرنے کیلئے بریفنگ لی جائے گی، وفاقی وزیر احسن اقبال بھی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی منصوبہ مکمل کرنے کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں گی، منصوبے کے تحت 14مختلف کھیلوں کے اسٹیڈیمزبنائے جانے تھے۔

نارووال اسپورٹس سٹی منصوبہ 2018مں اپنی تکملی کے آخری مراحل مں تھا تاہم عمران خان کے دور حکومت میں منصوبے کو100 فیصد مکمل نہیں ہونے دیا گیا، 3ارب لاگت کا منصوبہ مکمل ہونے کی بجاے سرد خانے کی نظر رہا ۔

Federal govt

اسلام آباد