Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان مرضی کا میچ، امپائر اور کھلاڑی چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو...
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2022 04:52pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے سوالوں کے جواب کا مشورہ دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ‎عمران صاحب چاہتے ہیں کہ سب ان کے جھوٹ کی بعیت کر لیں، کرپشن کا حساب نہ لیں، ‎وہ مرضی کے سوال اور اپنی مرضی کے جواب چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری کے بیان پے ردِ عمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎عمران صاحب مرضی کا میچ، امپائر اور کھلاڑی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ان کی مرضی سے آؤٹ اور ناٹ آؤٹ دیا جائے، وہ اپنے آپ کو ہی آئین اور قانون سمجھتے ہیں،‎عمران خان خود کو ہی عدالت، جج اور پولیس سمجھتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن سوال پوچھے تو 8 سال بھاگتے رہو، الزام لگاتے اور گھیراؤ کی دھمکیاں دیتے رہتے ہو۔

انہوں نے عمران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‎سیاسی مخالفین سوال اٹھائیں تو انہیں سزائے موت کی چکیوں میں ڈالو، گھر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو ذہنی مریض کہتے ہیں جس کی جگہ پاگل خانہ ہوتا ہے ۔

Federal govt

Information Minister

Maryam Aurangzeb