کراچی سے لاپتہ ہونے والی تیسری لڑکی کا نکاح نامہ بھی سامنے آگیا
کراچی کے علاقے سولجر بازار سے لاپتہ ہونے والی تیسری لڑکی 25سالہ دینار کا نکاح نامہ بھی سامنے آگیا۔
کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کے بعد کراچی کے علاقے سولجر بازار سے لاپتہ لڑکی کا بھی نکاح نامہ منظر عام پر آگیا،25سالہ دینار نے وہاڑی میں اسد عباس نامی شخص سے شادی کرلی۔
ذرائع کے مطابق پولیس کا دعویٰ ہے کہ لاپتہ لڑکی گھر سے اپنی مرضی سے گئی ہے،لڑکی کے بھائی نے سولجر بازار تھانے میں بہن کی گمشدگی کی درخواست دی تھی،نکاح نامہ سامنے آنے کے بعد لڑکی کے اہلخانہ نے اغوا ءکی درخواست واپس لے لی۔
پولیس کے مطابق 25سالہ دینار 22 اپریل کو اپنے گھر سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوئی تھی۔
اس سے قبل کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ اورملیر سعود آباد سے 15 سالہ نمرہ کاظمی کا نکاح نامہ بھی سامنے آچکا ہے۔
دعا زہرہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ گھر والے تشدد کرتے تھے زبردستی شادی کسی اور سے کروانا چاہتے تھے، گھر والوں نے غلط عمر بتائی ہے 14 سال کی نہیں ہوں 18 سال کی ہوں ظہیر احمد کے ساتھ مرضی سے شادی کی شوہر کے ساتھ خوش ہوں تنگ نہ کیا جائے۔
دعازہرہ کے مبینہ نکاح خواں غلام مصطفیٰ کوحراست میں لیا گیا ہے، نکاح خواں کے مطابق اس نے یہ نکاح نہیں پڑھایا۔
لڑکی کی طرف سے کوئی وکیل نہیں نکاح نامےمیں دلہن کو خود مختار لکھا گیا ہے، دلہےکا نام ظہیر احمد ہے ،گواہوں کے نام شبیر احمد اور اصغر علی ہیں، نکاح 17 اپریل کو ہوا ۔
ادھر ملیر سعود آباد سے لاپتہ ہونے والی 15 سالہ نمرہ کاظمی نے ڈیرہ غازی خان میں نکاح کیا ، نمرہ 20 اپریل کو لاپتہ ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق نمرہ کاظمی نے دستاویزات میں اپنی عمر 18 سال بتائی ہے۔
Comments are closed on this story.