Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کسی نے اغواء نہیں کیا اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی: دعا زہرہ کا ویڈیو بیان

کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کا شادی کے بعد ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2022 11:30am

کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ کسی نے اغواء نہیں کیا اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی ہے۔

کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کا شادی کے بعد ویڈیو بیان سامنے آگیا، جس میں دعا کا کہنا تھا کہ ظہیر احمد کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے، مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا اپنی مرضی سے آئی ہوں۔

دعا زہرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے گھر والوں نے میری عمر غلط بتائی ہے میں 14سال کی نہیں بلکہ 18سال کی ہوں، گھر والے تشدد کرتے تھے، زبردستی شادی کرانا چاہتے تھے، خاوند کے ساتھ خوش ہوں خدارامجھے تنگ نہ کیا جائے۔

دعا زہرہ اپنے شوہر کے حق میں بیان حلفی بھی دے چکی ہیں اور بیان حلفی میں 17اپریل کو ظہیر احمد سے نکاح کی تصدیق بھی کی ہے، دعا زہرہ اور خاوند ظہیر احمد حویلی لکھا میں مقامی زمیندار کے گھر موجود ہیں ۔

واضح رہے کہ دعا زہرہ 16 اپریل کو کراچی کے علاقے گولڈن ٹاون سے لاپتہ ہوئی تھی،دعا زہرہ کے لاپتہ ہونے کے بعد اس کے والدین نے حکام سے اپیل کی تھی کہ ان کی بیٹی کا جلد از جلد پتہ لگایا جائے۔

karachi

missing girl

dua zehra