Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکار عاصم اظہر کا نیا کلام ’’درودوسلام‘‘ مداحوں میں مقبول

گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں رمضان المبارک میں یوٹیوب پر اپنی خوبصورت آواز میں نیا کلام ’’درودوسلام‘‘ شائع کیا تھا۔
شائع 25 اپريل 2022 03:33pm
اسکریب گریب فوٹو ـــ یو
اسکریب گریب فوٹو ـــ یو

گلوکار عاصم اظہر کا روح پرور کلام ’’درودوسلام‘‘ مداحوں میں مقبولیت کی بلندی پر پہنچنے لگا۔

گلوکار عاصم اظہر نے رمضان المبارک میں یوٹیوب پر اپنی خوبصورت آواز میں نیا کلام ’’درودوسلام‘‘ شائع کیا تھا۔

دریں اثنا گلوکارعاصم اظہر نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ اس کلام میں ان کے کچھ پسندیدہ درود و سلام کا مجموعہ پیش کیا گیا ہے، جسے وہ اپنی دادی اور والدہ سے سنتے ہوئے بڑے ہوئے۔

گلوکار نے درودوسلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے لکھا اللہ تعالیٰ اور ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے لیے پوری محبت کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر کے کلام کی ویڈیو کو 2 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ اور سن چکے ہیں۔

تاہم مداحوں کی جانب سے ان کا یہ کلام بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

singer

Pakistani Singer

Asim Azhar

Ramzan 2022