Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی بچیوں کے اغواء کے واقعات میں تیزی، ایک اور لڑکی لاپتہ

کراچی کے علاقے سعودآباد سے 20 اپریل کو 15 سالہ لڑکی نمرہ کاظمی لاپتہ ہوگئی تھی۔
شائع 25 اپريل 2022 12:31pm

کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم پرحکومت پہلے ہی قابو پانے پر ناکام نظر آرہی ہے کہ شہر میں بچیوں کے اغواء کے واقعات میں تیزی اگئی ہے۔

کراچی کے علاقے سعودآباد سے 20 اپریل کو 15 سالہ لڑکی نمرہ کاظمی لاپتہ ہوگئی تھی۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نمرہ کے والد نے بتایا کہ ان کی بچی کی عمر 15 سال ہے، میں اپنے بیٹے کے ساتھ گھر سے باہر گیا تھا واپس آیا تو نمرہ موجود نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی کو اغوا کیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرایا ہے ایک لڑکے کو پولیس نے پکڑ لیا ہے دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

تاہم نمرہ کی والدہ نے بتایا میں وہ لیڈری ہیلتھ ورکرز ہیں وہ جاب پر گئی ہوئی تھیں۔

اسی دوران آفس سے کال کی تو نمرہ کا نمبر مصروف جا رہا ہے گھر پہنچی، تو اس کے کمرے کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور وہ گھر پر نہیں تھی۔

تاہم واقعے کا مقدمہ نمرہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس کے علاوہ ایس پی شاہ فیصل وجاہت حسین کا کہنا ہے لڑکی جس لڑکے سے رابطے میں تھی جبکہ اس لڑکے کی لوکیشن ٹریس کرلی ہے.

پولیس نے مزید کہا کہ لڑکے کی لوکیشن ملتان کی آرہی ہے، ملتان میں ہماری ٹیمیں گئیں ہوئی ہیں جلد لڑکی کا پتہ لگا لیا جائے.

karachi

missing girl

dua zehra