Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات: سنگ تراشی کی مدد سے بنے رمضان ماما کے فن پارے عوام میں مقبول

53سالہ رمضان ماما،جو پتھروں کا سینہ چیر کران میں دیدہ زیب ڈیزائن بنانے کے ماہر ہیں۔
شائع 25 اپريل 2022 01:09pm
فوٹو آج نیوز
فوٹو آج نیوز
فوٹو آج نیوز
فوٹو آج نیوز

سوات سے تعلق رکھنے والے 53سالہ رمضان ماما سنگ تراشی کی مدد سے فن پارے اور برتنوں کے دلکش اور دیدہ زیب ڈیزائین بناتے ہیں، جنہیں لوگ پسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

آج نیوز کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ گنبدمیرہ سے تعلق رکھنے والے 53سالہ رمضان ماما،جو پتھروں کا سینہ چیر کران میں دیدہ زیب ڈیزائن بنانے کے ماہر ہیں۔

رمضان ماما کا کہنا ہے کہ جب ہم نے اس علاقے میں رہائش اختیار کی، تو پہاڑوں میں پرانے برتن دیکھ کر میرا بھی شوق پیدا ہوا کہ میں بھی اس طرح کاکام کروں۔

تاہم رمضان ماما گذشتہ 25سالوں سے پہاڑوں سے پتھر لاکر اُن میں فن پارے اور مختلف قسم کے خوب صورت برتن بناتے ہیں۔

رمضان ماما نے بتایا کہ پہلے میں سوئی پر ہر چیز بناتا تھا کیونکہ مجھے پتہ نہیں تھا اب ہر چیز جوبھی ہوں وہ کیل پر کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ پتھروں پر بنائے گئے ان دلکش فن پاروں کو خریدنے کیلئے اندرون و بیرونِ ملک سے لوگ آتے ہیں۔

اس طرح رمضان ماما نے صدیوں پرانا ہنر آج بھی زندہ رکھا ہوا ہے

KPK

Sawat