Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوج عوامی رائےکی قدر کرتی ہے، جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی، شیخ رشید

حکومت سنبھالی نہیں جارہی، یہ این آر او ٹو لینے آئے تھے کہ امپورٹڈ حکومت کی کوئی آئینی قانونی حیثیت نہیں، یہ حکومت بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے، شیخ رشید
اپ ڈیٹ 25 اپريل 2022 11:40am

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہےکہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اور جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے فرار کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں، ای سی ایل سے 150 ملزموں کے نام نکال دیئے گئے،ان سے حکومت سنبھالی نہیں جارہی، یہ لوگ این آر او ٹو لینے آئے تھے، سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال دوبارہ سے شروع ہو چکا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی کوئی آئینی قانونی حیثیت نہیں، یہ حکومت بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے،فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اور جلد امپورٹڈ حکومت سےجان چھوٹےگی جبکہ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔

Sheikh Rasheed

AML