Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان

تحریک انصاف نے 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے...
شائع 24 اپريل 2022 05:37pm
Photo: FILE
Photo: FILE

تحریک انصاف نے 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے چیف الیکشن کمشنر کے کیخلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں بتایا چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کر دی ہے اور منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی۔

انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے چیف الیکشن کمیشنر کے روئیےکیخلاف احتجاج کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ھدایات جاری کی جارہی ہیں۔

اسلام آباد

Election Commission

CHAUDHRY FAWAD