Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیاری میں سیلنڈر دھماکا، 4 افراد زخمی

کشتی چوک کے قریب ایل پی جی گیس سلینڈر کی دکان میں دھماکا ہوا دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
شائع 24 اپريل 2022 03:53pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کے علاقے لیاری میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے، جنہیں سِول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آج نیوز کے مطابق لیاری نظیر یونیورسٹی کشتی چوک کے قریب ایل پی جی گیس سلینڈر کی دکان میں دھماکا ہوا، جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکہ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ریسکیو کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچا اور زخمیوں فوری طورپر طبی امداد کیلئے سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

تاہم زخمیوں کی شناخت 16 سالہ فیضان، 22 سالہ رضوان، 32 سالہ نعمان اور 25 سالہ صلاح الدین کے نام سے کی گئی ہے۔

karachi

Cylinder blast