Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسد عمر کا شہباز شریف کو کرسی چھوڑنے کا مشورہ

اسد عمر نے کہا خان نےتوساتھ کھڑانہیں ہونےدینا،کرسی چھوڑو،الیکشن کال کرو
شائع 24 اپريل 2022 03:27pm
اسد عمر کا شہباز شریف کو الیکشن کروانے کا مشورہ ـــ فوٹو فائل
اسد عمر کا شہباز شریف کو الیکشن کروانے کا مشورہ ـــ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے وزیر اعظم شہبازشریف کو مشورہ دیا کہ میاں صاحب کرسی چھوڑو اور الیکشن کال کرو۔

اسد عمر نے ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر ثبوت ہوں غیر ملکی مداخلت کے تو وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے لکھا کہ اب ایک نہیں دو مرتبہ قومی سلامتی کمیٹی تصدیق کر چکی ہے کہ بیرونی مداخلت ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ خان نے تو ساتھ کھڑا نہیں ہونے دینا، میاں صاحب کرسی چھوڑو اور الیکشن کال کرو۔

اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ فوری الیکشن کے بعد امپورٹڈ حکومت ایکسپورٹڈ ہو جائے گی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کی ضرورت امپورٹس کو کم کرنا اور ایکسپورٹس کو بڑھانا ہے۔

مزید لکھا کہ یہاں تو پوری حکومت ہی امپورٹڈ آ گئی ہے، یہ حکومت کیا ایکسپورٹس بڑھائی گی یہ تو خود امپورٹڈ ہے۔

فیصل جاوید نے مزید لکھا کہ فوری الیکشن واحد حل ہے جس کے بعد امپورٹڈ حکومت ایکسپورٹڈ ہو جائے گی۔

asad umar

Shehbaz Sharif

PTI govt