Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابراعظم اور فخر زمان عمرے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض :قومی کرکٹ ٹمئ کے کپتان بابراعظم اور اوپنر فخرزمان عمرے کی...
اپ ڈیٹ 25 اپريل 2022 02:13pm

ریاض :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر فخرزمان عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے،دونوں اسٹار کرکٹرز نے مسجد نبوی مںر روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔

یوٹیوبر نادر علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں لی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں یوٹیوبر کو بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں بابر اعظم اور فخر زمان کو قمیض شلوار پہنے سر پر ٹوپی لے دیکھا جا سکتا ہے۔

بابراعظم اور فخرزمان کی فینز کے ہمراہ تصاویر سوشل مڈسیا پر وائرل ہوگئیں۔

دوسری جانب فخر زمان نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو سعودیہ پہنچنے کی اطلاع دی۔

شیئر کی گئی تصویر میں فخر زمان کو مسجد نبوی ﷺ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جس کے کیپشن میں قومی کرکٹر نے درج کیا ’پھر کرم ہوگیا میں مدینے چلا‘۔

Fakhar Zaman

Riyadh

Pakistan Cricket Team

Saudi Arab

umrah

Baber Azam