Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد نریندر مودی کا پہلا دورہ

وزیراعظم مودی قومی پنچایتی راج ڈے کے موقع پر ملک بھر میں گرام سبھا سے خطاب کیا۔
شائع 24 اپريل 2022 01:37pm
وزیراعظم نریندر مودی فوٹو ـــ اسکرین گریب ٹوئٹر
وزیراعظم نریندر مودی فوٹو ـــ اسکرین گریب ٹوئٹر

سری نگر: بھارتی مقبوضہ کشمیر کی 5 اگست 2019ء کو خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد نریندر مودی کے جموں و کشمیر کے دورے سے پہلے علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اس کو یقینی بنانے کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

تاہم پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہا کہ "سرحدوں پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ کاؤنٹر ڈرون تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح ریے کہ جموں ڈویژن کے سانبہ ضلع میں پلی پنچایت میں وزیراعظم مودی قومی پنچایتی راج ڈے کے موقع پر ملک بھر میں گرام سبھا سے خطاب کیا۔

اس موقع پر داخلی اورخارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کے دورے سے چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں دو الگ الگ جھڑپوں میں 6 حریت پسندوں سمیت ایک ہندوستانی نیم فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی بھارتی وزیر اعظم نرید رمودی کے دورہ سری نگر کے موقع پرحریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشاعل ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ویڈیو ٓپیغام جاری کیا ہے۔

مشاعل ملک نے کہاکہ مودی کے دورے پر آج ہم کشمیری احتجاجا یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

Narendra Modi