Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور میں لیموں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

شہریوں نے تو لیموں کے بائیکاٹ کا بھی مشورہ دے دیا جبکہسبزیوں کی قیمتوں پر کنٹرول کا مطالبہ کرڈالا
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2022 01:28pm

پشاور: شہر کے بازاروں میں لیموں کی قیمتیں آسمان کی بلندی تک پہنچ گئیں ہیں۔

رمضان میں مشروبات کے ذائقے کو چار چاند لگانے اور جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کرنے والا لیموں غریب شہریوں کی دسترس سے باہر ہونے لگا۔

دریں اثنا پشاور میں چائنہ لیموں کی فی کلو قیمت 600 روپے جبکہ لوکل لیموں کی قیمت 800 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔

دکانداروں کے مطابق مانگ میں اضافہ لیموں کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔

علاوہ ازیں لیموں کی بڑھتی قیمت سُن کر شہری بھی تنگ آگئے ہیں.

شہریوں کا کہنا تھا کہ اب شربت بغیر لیموں کے پینا پڑے گا جبکہ کچھ نے تو لیموں کے بائیکاٹ کا بھی مشورہ دے دیا۔

تاہم شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے لیموں سمیت سبزیوں کی قیمتوں پر کنٹرول کا مطالبہ کردیا۔