Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمیری مودی قاتل کو اپنی سرزمین پر برداشت نہیں کریں گے، مشعال ملک

مودی کشمیریوں کا قاتل ہے، مودی کے دورے موقع پر ہزاروں فوجی اہلکار اور اسنائپر تعینات کے گئے ہیں، کشمیریوں کی گرفتاریاں بھی کی جارہی ہیں، حریت رہنماء
شائع 24 اپريل 2022 11:28am

سری نگر:حریت رہنماء مشال ملک کا کہنا ہے کہ مودی کشمیریوں کا قاتل ہے،کشمیری مودی قاتل کو اپنی سرزمین پر برداشت نہیں کریں گے۔

بھارتی وزیر اعظم نرید ر مودی کے دورہ سری نگر کے موقع پرحریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشانل ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہاکہ مودی کے دورے پر آج ہم کشمیری احتجاجا یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ مودی کشمیریوں کا قاتل ہے، مودی کے دورے موقع پر ہزاروں فوجی اہلکار اور اسنائپر تعینات کے گئے ہیں، کشمیریوں کی گرفتاریاں بھی کی جارہی ہیں۔

حریت رہنماء نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جیل کا سماع ہے لیکن بھارتی مظالم کے باوجود ہم اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ کشمیری مودی قاتل کو اپنی سرزمین پر برداشت نہیں کریں گے۔

حریت رہنماءمشال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیئے اور اقوام عالم کو کشمیریوں کی آواز سننی چاہیئے ۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ آزادی کشمیر کیلئے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور انشاء الله ایک دن کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔

SRINAGAR

Hurriyat leader

PM Narendra Modi