Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شلپا شیٹی کو پولیس کی وردی میں دیکھ کر مداح حیران

سیریز روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم او ٹی ٹی پر تیار کی جارہی ہے۔
شائع 24 اپريل 2022 11:30am
شلپا شیٹی ــــ انسٹاگرام فوٹو
شلپا شیٹی ــــ انسٹاگرام فوٹو

ممبئی: بھارتی مقبول اداکارہ شلپا شیٹی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے ان کے مداح بھی حیران کردیا۔

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اسٹریمنگ سروس ’او ٹی ٹی‘ پر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں اور وہ ایک سیریز میں بھارتی پولیس اہلکار کا کردار نبھائیں گی۔

تاہم اسی سیریز کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شلپا شیٹی نے پولیس کی وردی پہنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سیریز میں شلپا شیٹی کے ساتھ پہلی مرتبہ اداکار سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار نبھاتے ہوئے جلوہ افروز ہوں گے۔

مذ کورہ سیریز روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم او ٹی ٹی پر تیار کی جارہی ہے۔

تاہم سیریز میں انڈین پولیس فورس کی کہانی پیش کی جائے گی۔

Bollywood actor

Shilpa Shetty