Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھ نکال دیں گے، ترجمان پاک فوج

پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز دن رات سازشوں اور تھریٹس کیخلاف کام کر رہی ہیں، میجر جنرل بابر افتخار
شائع 24 اپريل 2022 09:58am

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہےکہ کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ نکال دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز دن رات سازشوں اور تھریٹس کیخلاف کام کر رہی ہیں، اگر کسی نے پاکستان کیخلاف کوئی بھی سازش کرنے کی کوشش کی تو اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ نکال دیں گے، ملک کے انٹیلی جنس ادارے اور ایجنسز ملکی دفاع کیلئے بھرپور کام کررہے ہیں۔

DG ISPR

Major General

Babar Iftikhar