Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی وزیر اعظم کے دورے سے قبل کشمیر میں 7 افراد ہلاک

مودی اتوار کو اپنی حکومت کی طرف سے کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کرنے کے بعد اپنے پہلے عوامی پروگرام میں خطاب کرنے والے ہیں۔
شائع 23 اپريل 2022 03:39pm
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ____ فوٹو ذی نیوز
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ____ فوٹو ذی نیوز

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل کشمیر میں 7 افراد ہلاک کردیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے چند روز قبل بھارت کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر میں دو الگ الگ جھڑپوں میں 6 حریت پسندوں سمیت ایک ہندوستانی نیم فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی علی الصبح جنوبی جموں شہر کے مضافات میں اس وقت فائرنگ شروع ہوئی جب پولیس اور فوجیوں نے مسلح افراد کے ایک گروپ کو گیریژن ٹاؤن کے علاقے سنجوان میں دیکھا تھا۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے اتوار کو جموں و کشمیر کے دورے سے قبل سیکورٹی انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے کیونکہ وزیراعظم کل 'پنچایتی راج دیوس' پر ملک بھر کی پنچایتوں سے خطاب کریں گے۔

علاوہ ازیں نریندر مودی جموں و کشمیر کے 30,000 سے زیادہ پنچایتی راج انسٹی ٹیوشن (پی آر آئی) کے ممبران سمیت ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ ہر سال 24 اپریل کو بھارت میں قومی پنچایتی راج دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Jammu kashimir

Narendra Modi