Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیو کیس کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں...
شائع 23 اپريل 2022 02:23pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں 15 ماہ کے بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذکورہ پولیو کیس کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے، اور انسدادِ پولیو کیلئے حکمت عملی کو از سرِ نو مرتب کیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پوری قوم پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، اور پولیو ورکرز کی کاوشیں و قربانیاں رائیگان جانے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کی روک تھام کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستاں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا، اور وہ دن دور نہیں جب یہ دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

PPP

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

Polio