Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہبازشریف کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرینگے۔
شائع 23 اپريل 2022 02:15pm
اسکرین گریب فوٹو ــ پی ایم ایل این
اسکرین گریب فوٹو ــ پی ایم ایل این

وزیراعظم شہبازشریف کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ احسن اقبال،اسعد محمود اور سرداراخترمینگل موجود ہیں۔

آج نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کوئٹہ پہنچتے ہی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچے، جہاں انہیں پولیس کےچاق وچوبنددستے نےسلامی پیش کی۔

تاہم وزیراعظم کوئٹہ میں جگر ہسپتال کا افتتاح، کراچی سے کوئٹہ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ خصوصی ریلیف پیکیج پرمن و عن عمل کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اور وفاقی وزراء بھی ہوں گے۔

مزید کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر دو روز قبل ماہ رمضان میں لوگوں کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ وہ آج خصوصی ریلیف پیکیج پر من و عن عمل کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرینگے۔

واضح رہے کہ یہ دورہ وفاقی کابینہ میں بی این پی کے 2 رہنماؤں کی شمولیت کے بعد ہوا ہے، جس میں جمعے کو 41 ارکان ہو گئے تھے۔

تاہم وزیر اعظم شہباز شریف پہلے ہی بلوچستان حکومت کو ہدایت کر چکے ہیں کہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

Shehbaz Sharif