افغان طالبان نے ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی عائد کردی
افغانستان میں طالبان حکومت نے غیر اخلاقی مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک اور انکاؤنٹر گیم پب جی پر پابندی عائد کردی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اناطولو ایجنسی‘ کے مطابق عبوری انتظامیہ کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے ٹوئٹر پر ایک مختصر بیان میں اعلان کیا کہ ٹک ٹاک نوجوان نسل کو گمراہ کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کی مشہور انکاؤنٹر گیم PUBG کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان ٹیلی ویژن چینلز کو "غیر اخلاقی" مواد اور پروگرام "جتنا ممکن ہو" نشر کرنے سے روکا جائے۔
تاہم انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور آئی ٹی کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرے گی۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک اور پب جی پر پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک کی حکومتیں بھی پابندی لگاتی رہی ہیں۔
Comments are closed on this story.