Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑ پ، میجر شاہد بشیر شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے ۔
شائع 22 اپريل 2022 12:59pm

راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں میچ شاہد بشیر شہید جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق بلوچستان میں آواران کے قریب کاہان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے ۔

اس دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئےجبکہ جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے ایک اور سپاہی زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کےتعاون سے بلوچستان کا امن واستحکام سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

ISPR

security forces

Terrorist