Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آبادہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ درست ہے، فواد چوہدری

ایف آئی اے عدالت لاہور بھی اسلام آبادہائیکورٹ کی تقلید کرے اور شہبازشریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہ راست دکھایا جائے، شہبازشریف کی ضمانت کی تاریخ آنے والی ہے، فواد چوہدری
شائع 22 اپريل 2022 11:58am

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ درست ہے، شہبازشریف کے منی لانڈرنگ کیس کوبراہ راست دکھایا جائے۔

سابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کامقدمات کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ درست ہے، ایف آئی اے عدالت لاہور بھی اسلام آبادہائیکورٹ کی تقلید کرے اور شہبازشریف کے منی لانڈرنگ کیس کوبراہ راست دکھایا جائے، شہبازشریف کی ضمانت کی تاریخ آنے والی ہے، اس پر ہی اس فیصلے پر عمدرآمد ہونا چاہیئے۔

فواد چوہدری نے میں کہا کہ 900 چوہے کھا کر بلی حج کو چلی، اب جب مریم نوازنےعدالت میں درخواست دی کہ میں نے عمرے پر جانا ہے عدالت پاسپورٹ دے تب جاکے اس اردو محاورے کےمعنی اور وسعت سمجھ آئی۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ چوں چوں کا مربع حکومت نے عمران خان پرسب سے بڑے 2 الزام عائد کئے ہیں، انہوں نے گھڑی خریدی اسےبیچ کربنی گالہ کی سڑک بنوائی اور دوسرا الزام ہیلی کاپٹر سے روز دفتر آتے تھے، ان دونوں الزامات سے اندازہ لگا لیں، عمران خان نے کس قدر شفاف اور جوابدہ حکومت کی بنیاد رکھی۔

IHC

اسلام آباد

Cases

Fawad Chaudhary

Live Streaming