Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت نے 3 وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت سے حلف لے لیا

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھےجہاں نئے وفاقی وزراء اور وزیر مملکت نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
شائع 22 اپريل 2022 11:42am

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے3وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھےجہاں نئے وفاقی وزراء اور وزیر مملکت نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر عارف علوی نے وفاقی وزراء جاوید لطیف، چوہدری سالک حسین اور آغا حسن بلوچ سے حلف لیا۔

جن وفاقی وزراء نے عہدوں کا حلف لیا ان میں مسلم لیگ(ن)، مسلم لیگ (ق)اور بی این پی (مینگل )کے اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے بی این پی (مینگل )کے محمد ہاشم نوتیزئی سے بھی وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے ارکان سے خرابی صحت کی بنا پر حلف نہیں لیا تھا۔

اسلام آباد

takes oath

President Arif Alvi

federal ministers

PM Shehbaz Sharif