Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2بجے وزیراعظم آفس میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں وفاقی وزرا ءاور تینوں سروسز چیفس شرکت کریں گے۔
شائع 22 اپريل 2022 09:52am

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے وزیراعظم آفس میں طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں وفاقی وزراء اور تینوں سروسز چیفس شرکت کریں گے۔

ذرائع کےمطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد یہ قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوگا۔

اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا تھا۔

اسلام آباد

National Security Committee

PM Shehbaz Sharif