Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ میں 3وزراء اور ایک وزیر مملکت کا اضافہ کیا گیا ہے۔
شائع 22 اپريل 2022 08:50am

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا، مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک سمیت 3وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ میں 3وزراء اور ایک وزیر مملکت کا اضافہ کیا گیا ہے، جس میں چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے مسلم لیگ قائداعظم کے چوہدری سالک بھی شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن)کے جاوید لطیف اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے آغا حسن کو وزارت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ بی این پی کے محمد ہاشم نوتیزئی وزیرمملکت کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

وفاقی کابینہ کے مزیدارکان آج حلف اٹھائیں گے،حلف برداری کی تقرب صبح 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔

federal cabinet

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif