Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو توشہ خانہ سے کمائے مال کا حساب دینا ہوگا: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کہاجارہاہےکہ...
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2022 05:24pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ میرا تحفہ میری مرضی، تحفہ آپ کا نہیں، ریاست پاکستان کا تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کم قیمت پرتحفہ لے کر مہنگا بیچا گیا،تحفہ خریدا جاسکتا ہے،بیچا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ دورمیں میڈیا اور پارلیمان کی آوازبند کردی گئی، سابق وزیراعظم نےتحائف 20 فیصد پر حاصل کیے، 02 فیصد پر تحائف حاصل کر کے50 فیصد کا حکم جاری کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نے کرسی کو کاروبار بنایا ہوا تھا، عمران خان نےتوشہ خانہ سےاتنا کمایا جتنا ساری زندگی نہیں کمایا تھا، عمران خان کو توشہ خانہ سے کمائے مال کا حساب دینا ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کہ عمران خان آپ کو رسیدیں تو دینا پڑیں گی، آپ نے 4 سال میں 14کروڑ روپےکمائے، عمران خان کو نوکریوں اور50 لاکھ گھروں کا حساب دینا ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ روبوٹک ٹویٹس کے ذریعے اداروں کے خلاف مہم چلائی گئی، روبوٹک ٹویٹس سےمتعلق پی ٹی اے کو ہدایت جاری کردی ، آج سے روبوٹک ٹویٹس کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ثبوت اگر نہ ہوتے تو فرخ خان نہ بھاگتیں، عمران خان اپنی حرکتوں کی وجہ گئے، شہزاد اکبر بھاگ گئےہیں ہمیں شہزاد اکبر کو واپس لانے کاطریقہ آتا ہے۔

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb