Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

طارق فاطمی کو تقرری کے ایک دن بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا

خارجہ امور میں معاون خصوصی کے طور پر تعیناتی کے ایک دن بعد سید...
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2022 02:58pm
Photo: FILE
Photo: FILE

خارجہ امور میں معاون خصوصی کے طور پر تعیناتی کے ایک دن بعد سید طارق فاطمی کو وزیر اعظم شہباز شریف نے عہدے سے ہٹا دیا۔

آج نیوز کے مطابق طارق فاطمی معاون خصوصی کے طور پر کام جاری رکھیں گے جبکہ ان کو وزیر مملکت کا اضافی درجہ بھی دیا گیا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم نواز شریف نے فاطمی کو خارجہ امور میں اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔

طارق فاطمی نے گزشتہ ہفتے کے دوران وزیر اعظم شہباز کی زیر صدارت کئی اجلاسوں میں شرکت بھی کی ہے۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور میں معاون خصوصی کے طور پر بھی کام کیا لیکن 'ڈان لیکس' میں ان کے مبینہ کردار کی وجہ سے انہیں 2017 میں ہٹا دیا گیا۔

طارق فاطمی 1944 میں ڈھاکہ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے آرٹس میں بیچلرز اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے اکتوبر 1969 میں 29 سال کی عمر میں فارن سروس میں شمولیت اختیار کی۔

SAPM

PM Shehbaz Sharif