Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ترقی کا سفر شروع ہوگیا: مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی ترقی کا...
شائع 21 اپريل 2022 02:12pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوا ہے جہاں سے 2018 میں رکا تھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے بطور وزیر اعظم کے پہلے دس دن اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کابینہ کے ارکان نے ملک کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کو دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات تقریباً چار سال بعد خارجہ پالیسی میں بہتری کا واضح اشارہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دوست ممالک کا بھی اعتماد حاصل ہے۔

Minister of Information

Maryam Aurangzeb