Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ بچن کا انوکھا کارنامہ

تاہم امیتابھی بچن نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ٹائیگر شیروف اپنی لچکدار کِکس مارنے کی صلاحیتوں کے ذریعے سوشل میڈیا پر زیادہ ’لائیکس‘ حاصل کرتے ہیں۔
شائع 21 اپريل 2022 02:29pm
امیتابھ بچن انسٹاگرام اکاؤنٹ ـــ اسکرین گریب
امیتابھ بچن انسٹاگرام اکاؤنٹ ـــ اسکرین گریب

ممبئی: بھارت کے معروف سینئر اداکار و میزبان امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر لائیکس حاصل کرنے کے لیے اداکار ٹائیگر شیروف کے نقش قدم پر چل پڑے۔

امیتابھ بچن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔

پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امتابھ بچن ایکشن میں نظر آ رہے ہیں جبکہ اس پوسٹ میں کراٹے کے کچھ اسٹیپ کررہے ہیں۔

تاہم امیتابھ بچن نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ٹائیگر شیروف اپنی لچکدار کِکس مارنے کی صلاحیتوں کے ذریعے سوشل میڈیا پر زیادہ ’لائیکس‘ حاصل کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ میں نے سوچا ہے کہ میں بھی اس طریقے کو آزماؤں گا، اس امید کے ساتھ کہ ’لائیکس‘ کا کچھ فیصد میرے اکاؤنٹ پر بھی بڑھ جائے۔

Amitabh Bachan

Bollywood stars