Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی پولیس کا یوم علی کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

یوم علی کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں منعقد ہوگی جبکہ اختتام مجلس کے بعد جلوس دوپہر 1 بجے برآمد ہوگا۔
شائع 21 اپريل 2022 03:40pm
فوٹو: سید ذیشان شاہ
فوٹو: سید ذیشان شاہ

کراچی پولیس نے یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق 21 رمضان المبارک کو یوم علی کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں منعقد ہوگی جبکہ اختتام مجلس کے بعد جلوس دوپہر 1 بجے برآمد ہوگا۔

اس موقع پر ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس بروز ہفتہ دوپہر 1 بجے نشتر پارک سے شروع ہو کر شام 8 بجے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ جلوس نشتر پارک سے نمائش، ایم اے جناح روڈ، سی بریز سے صدر ایمرپریس مارکٹ پہنچے گا جبکہ صدر ریگل سے گزرتا ہوا جلوس تبت سینٹر پر ایک بار پھر ایم اے جناح روڈ پر آئے گا۔

واضح رہے کہ ٹریفک پلان میں شامل متبادل راستوں پر رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس کے اہلکار موجود ہونگے۔

karachi

Karachi Police