Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم نے دادو میں آگ لگنے کے سانحے کی رپورٹ طلب کرلی، مکمل تحقیقات کا حکم

وزیراعظم کی ہدایت پر جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی امداد کےلئا وفاقی حکومت کی طرف سے ایک کروڑ روپے جاری کردیئے گئے۔
شائع 21 اپريل 2022 01:16pm

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے دادوکے نواحی گاؤں میں آگ لگنے کے سانحے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی امداد کےلئا وفاقی حکومت کی طرف سے ایک کروڑ روپے جاری کردیئے گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کی بحالی تک ہر ممکن امداد فراہم رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین کے دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے،زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی عفلت نہ برتی جائے۔

وزیرِ اعظم نے ابتدائی رپورٹ کے بعد آگ کی وجہ معلوم کرنے کی مکمل تحقیقات کا بھی حکم دیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے اقدامات کو یقینی بنائے کہ مستقبل میں ایسا کوئی بھی واقعہ سانحے کی شکل اختیار نہ کر سکے، تفصیلی رپورٹ میں کسی کسی بھی قسم کی غفلت کا پتہ چلنے پر ذمہ داران کخلااف سخت کاروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد

report

fire incident

PM Shehbaz Sharif