Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران جو ریلیف پیکیج دیا گیا ہے اس پرعملدرآمد کیا جائے۔
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2022 01:24pm

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران جو ریلیف پیکیج دیا گیا ہے اس پرعملدرآمد کیا جائے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے،وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں ملکی ترقی کیلئے باہمی تعاون سےکام کرنے کے عزم پر مبارکباد پیش کی جبکہ مراد علی شاہ نے سندھ کے انتظامی امور پر بھی بریفنگ دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے،عوامی ریلیف کیلئے صوبے اور وفاق مل کرکام کریں گے

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے رکن اسمبلی اقبال محمد علی کی وفات پران کے بیٹے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقبال محمد علی ایک شریف النفس ،پڑھے لکھے اور عوام دوست شخص تھے ، ملک وقوم اورجمہوریت کیلئے ان کی خدمات تادیریاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان اور سردار اختر مینگل سے الگ الگ ملاقات

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اوربلوچستان عوامی پارٹی کے چیئرمین سرداراخترمینگل سے الگ الگ ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ملاقاتیں وفود کی سطح پر کی گئیں ، مولانا فضل الرحمان سے ملاات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مولانا فضل الرحمان نے ملکی معاشی اعشاریوں پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کابینہ کا مل کرملک کومشکل حالات سے نکالنے کے عزم کوملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خوش آئند ہوگا ۔

وزیراعظم شہبا زشریف سے سرداراختر مینگل نے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی امورزیر بحث آئے ۔

سردار اختر مینگل نے وزیراعظم کے بلوچستان کی ترقی کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال تو بلوچ افرادی قوت قیمتی اثاثہ ہیں،حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا کربلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت یقینی بنائے گی ۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif