Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو آج حکومت میں ہوتے، فواد چوہدری

عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو آرمی چیف بنانے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا, فواد چوہدری
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2022 01:21pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو آج حکومت میں ہوتے، اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کئی ماہ سے خراب ہیں۔

سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو آج حکومت میں ہوتے، اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کئی ماہ سے خراب تھے، درست کرنے کی بہت کوشش کی، عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو آرمی چیف بنانے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان لمبی پلاننگ نہیں کرتےکیونکہ نہ وہ سازشی آدمی ہیں اور نہ ہی ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ سازش کریں۔

اسلام آباد

Establishment

Fawad Chaudhary