Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوابی:ویمن یونیورسٹی میں اسمارٹ فون کےاستعمال پرپابندی

نوٹیفیکیشن میں کہا کہ اسمارٹ فونز کے استعمال پر طلبہ کے خلاف کارروائی اور 5 ہزارر وپے تک جرمانہ بھی ہوگا۔
شائع 20 اپريل 2022 03:55pm
فوٹو ــ دی گارڈین
فوٹو ــ دی گارڈین

صوابی کی ویمن یونیورسٹی میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی.

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 20 اپریل سے طالبات یونیورسٹی میں اسمارٹ فونز کا استعمال نہیں کرسکیں گی۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا کہ اسمارٹ فونز کے استعمال پر طلبہ کے خلاف کارروائی اور 5 ہزار روپے تک جرمانہ بھی ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق طالبات پڑھائی کے اوقات میں سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہیں، جس سے پڑھائی، اخلاقیات اور کارکردگی پر اثر پڑتا ہے۔