عید کی تیاریاں اور دم توڑتی روایات
کراچی: عید پر خواتین کی تیاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے لیکن کچھ روایات دم توڑ رہی ہیں، جن میں میچنگ کا دوپٹہ رنگوانا یا دوپٹے پر پیکو کروانا شامل ہیں۔
آج نیوز کے مطابق عید کے موقع پر خواتین کے پاس میچنگ کا دوپٹہ نہ ہو، تو سمجھو عید ہی نہیں ہوئی جبکہ کبھی رنگ ساز اور پیکو کی دکانوں پر رش ہوا کرتا تھا۔
تاہم بازار میں بے سلے کپڑوں کے ساتھ اسی ڈیزائن اور رنگ کے دوپٹوں کی دستیابی کے باعث رنگ ساز اور پیکو دونوں کا کاروبار دم توڑتا نظر آرہا ہے۔
اسی اثنا میں خواتین کا کہنا ہے کہ دوپٹہ رنگوانے اور پیکو میں بہت وقت ضائع ہوتا ہے جبکہ رنگ ساز اور پیکو والوں کا کہنا ہے کہ خواتین کو تیار دوپٹے مل جاتے ہیں، تو اب انھیں پیکو کی کم ہی ضرورت پڑتی ہے۔
مزید براں مہنگائی کے اس دور میں دوپٹہ رنگائی سو سے 2 سو روپے اور دوپٹہ پیکو کی مزدوری ڈیزائن کے حساب سے 60 سے 2 سو روپے تک ہے۔
خیال رہے جو روایات جو صدیوں سے جاری ہے، وہ اب ختم ہوتے ہی نظر آرہی ہے۔
Comments are closed on this story.