Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس، 7نکاتی ایجنڈے پر غور

پہلی کابینہ میٹنگ میں وفاقی کابینہ کو معاشی صورتحال، تو انائی اور امن و عامہ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
شائع 20 اپريل 2022 11:35am

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں 7نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔

بدھ کے روز وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے،جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کررہے ہیں۔

پہلی کابینہ میٹنگ میں وفاقی کابینہ کو معاشی صورتحال، تو انائی اور امن و عامہ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں کابینہ کو مختلف ڈویژنز کی طرف سے بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7 رکنی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

کابینہ ارکان کو سب سے پہلے ای کیبینٹ سسٹم بارے بریفنگ دی جائے گی، کابینہ موجودہ معاشی صورتحال اور چیلنجز پر فائنانس ڈویژن کی بریفنگ لے گی۔

سیکرٹری پاورڈویژن توانائی کے معاملات اور ایندھن کے مسائل کی رپورٹ کابینہ کے سامنے رکھے گا جبکہ داخلہ ڈویژن کی طرف سے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزارت داخلہ ای سی ایل کابینہ کمیٹی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ بھی کابینہ میں زیر بحث آئے گا، کابینہ گزشتہ روز ای سی سی میں لئے جانے والے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

اسلام آباد

Federal Cabinate Meeting

PM Shehbaz Sharif